اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

رومانیہ کا محوری طاقتوں کے ساتھ الحاق

آج کے دن 1940 میں ایک معاہدہ کے تحت رونانیہ نے محوری طاقتوں جرمنی ، اٹلی اور جاپان کے ساتھ الحاق کر لیا۔ جون 1940 میں سوویت یونین نے رومانیہ کے دو صوبوں پر اپنا تسلط جما لیا۔ رومانیہ نے اپنے ملک کو مزید جارحیت سے محفوظ رکھنے کے لئے ایک مدد گار کی ضرورت تھی اس لئے اس نے نحوری طاقتوں کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کر لیا۔ 6 ستمبر 1940 کو بادشاہ کیرول عنان حکومت فاشسٹ وزیر اعظم ایون اینتونسکو کے حوالے کر کے تخت و تاج سے دست بردار ہو گئے۔ حکومت کے لئے محوری طاقتوں کے ساتھ الحاق ناگزیر ہو گیا اس لئے 23 نومبر 1940 کو الحاق کے معاہدے حتمی شکل دے دی گئی۔ اب جرمنی نے رامانیہ پر اپنا تسلط جما لیا اور اس کے تیل اور زرعی پیداوار سے خوب فائدہ اٹھایا کہاں تک کہ خود رومانیہ کے باشندوں کے لئے خوراک کی قلت ہو گئی۔