اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

زار نکولس دوم کی تخت نشینی

لارنس آف عریبیہ کا انتقال

ٹی ای لارنس، جو عام طور پر لارنس عریبیہ کے نام سے مشہور تھے، آج کے دن 1935 میں انتقال کر گئے۔ وفات سے پہلے وہ ایک تبدیل شدہ نام ٹی ای شا کے ساتھ رائل ایرفورس میں مکینک کے طور پر کام کرتے رہے ۔ آپ نے آرکیٹیکچر اور آثار قدیمہ میں تعلیم حاصل کی تھی اس سلسلے میں آپ نے عرب علاقوں میں تحقیقی کام کی خاطر عربی میں مہارت حاصل کی۔ آپ نے تحریر و تصنیف کا کام بھی کیا آپ کی مشہور کتاب دی سیون پلرز آف وزڈم ہے جو آپ کی جنگی یاد داشتوں پر مشتمل ہے۔ 13 مئی 1935 کو موٹر سائیکل کے حادثے میں شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 19 مئی کو ہسپتال میں ہی دم توڑ دیا۔