اشاعت کے باوقار 30 سال

برطانیہ کی ملکہ وکٹوریہ کا انتقال

آج کے دن 1901 میں برطانیہ کی ملکہ وکٹوریہ آئیل آف وائیٹ میں آسبورن ہاؤس میں انتقال کر گئیں ۔ وہ 18 سال کی عمر میں تخت نشین ہوئی تھیں ۔ وہ کم و بیش 64 سال تک برسر اقتدار رہیں۔ ان کی وفات پر ان کے سب سے بڑے بیٹے 59 سالہ ایڈورڈ ہفتم نے تاج و تخت سنبھالا مگر ان کی زندگی نے وفا نہ کی اور تخت نشینی کے 9 سال بعد ہی ا ن کا انتقال ہو گیا۔ ملکہ وکٹوریہ کے 9 بچے تھے۔ ملکہ کی وفات کے وقت ان کے 37 پڑپوتے پڑپوتیاں اور نواسے نواسیاں موجود تھے۔ ان کی شادیاں یورپ کے مختلف شاہی خاندانوں میں ہونے کی وجہ سے ان کو یورپ کی دادی بھی کہا جاتا تھا۔