اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

الاسکا امریکہ کے قبضہ میں آ گیا

آج کے دن 1867 میں روس سے 7.2 ملین ڈالر میں خرید لینے کے بعد الاسکا کا علاقہ باضابطہ طور پر امریکہ کا حصہ بن گیا۔ روس نہیں چاہتا تھا کہ برطانیہ سے جنگ میں شکست کے بعد الاسکا اس کے قبضہ میں چلا جائے۔ اس کی بجائے اس نے اس علاقے کو امریکہ کے ہاتھ فروخت کرنے کو ترجیح دی۔ مارچ 1867 میں امریکی وزیر خارجہ ولیم ہنری سیوارڈ اور روسی وزیر برائے امریکی معاملات کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے۔ عوام کی ناراضگی اور مخالفت کے باوجود مذاکرات کامیاب ہوئے اور امریکی کانگرس نے اس سودے کی منظوری دے دی۔ 1896 میں وہاں کے ایک دریا سے سونے کی دریافت کے بعد عوامی ناراضگی کا خاتمہ ہوا اور 3 جنوری کو الاسکا امریکہ کی انچاسویں ریاست بن گیا۔ اس وقت امریکہ کی تیل کی کل پیداوار کا 25 فی صد اور سمندری خوراک کا 50 فی صد حصہ الاسکا سے حاصل ہوتا ہے۔ رقبہ کے لحاظ سے الاسکا امریکہ کی سب سے بڑی ریاست ہے جس کا رقبہ باقی 48 ریاستوں کے مجموعی رقبہ کا پانچواں حصہ ہے