اشاعت کے باوقار 30 سال

جنگ ٹرافالگر میں برطانیہ کی فتح

تاریخ کی سب سے زیادہ فیصلہ کن جنگوں میں سے ایک جنگ میں ایڈمرل لارڈ نیلسن کی زیر قیادت برطانوی بحریہ نے 21 اکتوبر 1805 کو سپین کے ساحل کے پاس ٹرافالگر کی جنگ میں فرانس اور سپین کے متحدہ بحری بیڑے کو شکست فاش دی۔ دشمن کے بحری بیڑے میں 33 جہاز تھے جب کہ برطانوی بحری بیڑے میں 27 جہاز تھے۔ جنگ میں برطانیہ کا کوئی جہاز تباہ نہیں ہوا مگر 1500 افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے۔ جب کہ دشمن کے 19 جہاز تباہ ہو گئے۔ جنگ میں ایک گولا لگنے سے نیلسن زخمی ہو گئے اور مکمل فتح سے 30 منٹ قبل زندگی ہار گئے۔ لندن میں ایک چوک میں ان کی یادگار تعمیر کی گئی اور اس چوک کا نام ٹرافالگر سکوائر رکھا گیا