اشاعت کے باوقار 30 سال

پہلی مرتبہ پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ

تاریخ میں پیراشوٹ کے ذریعے پہلی مرتبہ چھلانگ کا تذکرہ 22 اکتوبر 1797 کو ملتا ہے جب آندرے جیک گارنرین نے پیرس کے اوپر ہائیڈروجن بھرے غبارے سے 32,000 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی تھی۔ لیونارڈو ڈا ونسی نے اپنی ایک تحریر میں پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ کا تصور دیا تھا۔ اس کا عملی مظاہرہ 1783 میں ایک فرانسیسی لوئی سباستین لی نارمنڈ نے دو چھتریوں سے پیراشوٹ کا کام لیتے ہوئے ایک درخت سے چھلانگ لگا کر کیا۔ لیکن آندرے جیک گارنرین وہ پہلا شخص تھا جس نے بہت زیادہ بلندی سے گرتے ہوئے آدمی کی رفتار کو کم کرنے کی صلاحیت رکھنے والا پیراشوٹ ڈیزائن کیا۔ 1799 میں گارنرین کی بیوی جین یینے ویو نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 1802 میں انگلینڈ میں ایک نمائش کے دوران گارنرین نے 8,000 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کا شان دار مظاہرہ کیا۔ 1823 میں ایک نئے پیراشوٹ کی جانچ کے سلسلہ میں تیاری کے دوران غبارے کے حادثے میں گارنرین کی موت واقع ہو گئی۔