اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

ڈریک نے دنیا کے گرد بحری سفر مکمل کیا

انگریز جہازران فرانسس ڈریک اپنے جہاز گولڈن ہند میں سمندری راستے سے دنیا کا چکر مکمل کر کے 26 ستمبر 1580 کو پلائی ماؤتھ ، انگلینڈ پہنچا۔ ڈریک 13 دسمبر 1577 کو اپنے سفر پر روانہ ہوا تھا۔ بحر اوقیانوس کے پار جنوبی امریکہ کے ساحل پر اس نے دو جہازوں کو چھوڑ دیا اور تین جہازوں کے ساتھ آبنائے میگلن کی طرف روانہ ہوا ۔ یہاں خوفناک طوفانوں میں ایک جہاز تباہ ہو گیا اور ایک کو واپس انگلینڈ بیجنا پڑا۔ صرف گولڈن ہند ہی بحرالکاہل پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ 15 جون 1579 کو وہ خلیج سان فرانسسکو پہنچا یہاں جہاز کی مرمت بحرالکاہل کے پا[ر جا نے کی تیاری کے لئے کچھ دیر رکا۔ اس سفر میں اسے بہت سا مال و اسباب بھی ہاتھ لگا۔ جولائی میں وہ افریقہ کے راس امید Cape of Good Hope کے گرد گھومتا ہوا بحر اوقیانوس میں داخل ہوا۔ 26 ستمبر 1580 کو گولڈن ہند بے تحاشا مال و اسباب اور عظیم سمندروں کے بارے میں بیش بہا معلومات کے ہمراہ واپس پلائی ماؤتھ ، انگینڈ پہنچا۔ 1581 میں ملکہ الزبیتھ اول نے اس کے جہاز کے دورے کے دوران اسے سر کا خطاب دیا۔ 1596 میں 56 سال کی عمر میں اس کی وفات ہوئی۔