اشاعت کے باوقار 30 سال

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

آج کے دن 1556 میں چین کے صوبے شانچی میں تاریخ کے شدید ترین زلزلے نے چین کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس زلزلے کے نتیجے میں انداز۱ً 830,000 لوگ موت کے منہ میں چلے گئے۔ اس زلزلے کا نشانہ کچے پکے مکانوں پر مشتمل سب سے زیادہ گنجان آباد علاقہ تھا۔ زلزلے کا مرکز شانچی صوبے کے شہروں ہواچیان ، وے نن اور ہو وےئن کے قریب ہی دریائے وے کی وادی میں تھا۔ ہواچیان میں تو ایک بھی گھر مسمار ہونے سے نہ بچا تھا ۔ وے نن اور ہو وےئن کی کہانی بھی زیادہ مختلف نہ تھی۔ بعض جگہ 60 ، 60 فٹ گہری کھائیا؂ں بن گئی تھیں ۔ انڈونیشیا میں 2004 کا زلزلہ اور سونامی ہلاکت خیزی کے لحا ظ سے دوسرا شدید ترین حادثہ سمجھا جاتا ہے۔