تصاویر

Login

Online Users

None



صنعت و معیشت
ایران سے ترکی کو گیس کی فراہمی دوبارہ شروع
Tuesday, 07 September 2010 04:19
تہران ایران سے ترکی کو گیس کی فراہمی دوبارہ شروع ہو گئی۔ 24 اگست کو ایک دھماکے کے بعد ایران سے ترکی کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ نیشنل ایرانی گیس کمپنی کے ڈائریکٹر حسن منتظر نے بتایا کہ گزشتہ روز ایران سے ترکی کو گیس کی فراہمی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ گیس کی فراہمی بزرگان کی سرحد سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے روزانہ ترکی کو 24 ملین کیوبک میٹر گیس فراہم ہوتی ہے۔ ترکی کی حکومت کی خواہش پر ایران یہ مقدار 30 ملین کیوبک میٹر تک بڑھا سکتا ہے۔
 
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
Tuesday, 07 September 2010 04:15
ٹوکیو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی ۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس اعشاریہ تین فیصد اضافے سے ایک سو بیس اعشاریہ چار پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد اور ہانک کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ایک اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا۔ چین ،تائیوان، جنوبی کوریا،تھائی لینڈ، انڈونیشیا،بھارت،سنگاپور،ملائیشیا اور فلپائن کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی رہی۔
 
گزشتہ 5 ماہ کے دوران ایران کی درآمدات میں22.2 فیصد اضافہ
Monday, 06 September 2010 05:52
تہران ایران نے کہاہے کہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران اس کی درآمدات میں22.2 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ سرکاری ٹی وی سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق درآمدات کی مالیت 24.2 ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصے کی نسبت زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ درآمد کشیدہ پٹرولیم کی ہوئی جو کل درآمدات کا9.24 فیصد ہے جبکہ اسی دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایران کیلئے سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کی برآمدات بھی بڑھی ہیں جن میں صرف 11.8 ارب ڈالر کی غیر پٹرولیم مصنوعات ہیں جنہیں چین،عراق،متحدہ عرب امارات،ہندوستان اور
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
آئی ایم ایف پاکستان کے تمام قرضے معاف کرے ،آکسفیم کامطالبہ
Saturday, 04 September 2010 02:40
واشنگٹن بین الاقوامی امدادی ادارے آکسفیم نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے تمام قرضے معاف کئے جائیں اور آئی ایم ایف ہنگامی بنیاد پر پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دے ۔آکسفیم کی سینئر پالیسی آیڈوائزرایلزبیتھ اسٹیورٹ نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے مذاکرات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے بات چیت کے باوجود پاکستان کو وہ کچھ نہیں دیا گیا ۔جسکی اسے اتنی بڑی تباہی سے نمٹنے کے لئے ضرورت ہے۔ ایسی صورت میں پاکستان اپنے قرضے ادا نہیں کر سکے گا۔جبکہ پینتالیس کروڑ ڈالر کا اضافی قرضہ مزید بوجھ بنے گا ۔ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی مالیت پہلے ہی چون ارب تیس کروڑ
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
دو ماہ بعد سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے بھی رقم نہیں ہوگی،وزیر خزانہ
Tuesday, 07 September 2010 02:58
کراچی وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے خبردار کیا ہے کہ بدترین سیلاب سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال میں حکومت کے پاس دو ماہ بعد سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے بھی رقم نہیں ہوگی۔ معیشت کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے سول اور عسکری اداروں کو مالیاتی امور پر انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہونے والے اعلی سطح کے ایک اجلاس میں وزیر خزانہ نے سیاسی اور عسکری قیادت کو معاشی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بھاری اندرونی اور بیرونی قر ضے معاشی مسائل کی ایک بڑی وجہ ہیں۔
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
گندم اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجوہات کیلئے اجلاس طلب
Monday, 06 September 2010 03:21
اقوام متحدہ  عالمی ادارہ نے اگست کے دوران گندم اور دیگر غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجوہات دریافت کرنے کیلئے خصوصی اجلاس طلب کرلیاہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس رواں ماہ 24 ستمبر کو روم میں ایف اے او کے ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا ہے جس میں حکومتی نمائندے اور ماہرین شرکت کریں جبکہ اجلاس میں گندم کی قیمت میں اضافہ کے حالیہ بحران اور اس پر قابو پانے کیلئے اقوام متحدہ کے کردار پر غور کیا جائے گا۔ ایف اے او کے اعدادوشمار کے مطابق اگست کے دوران روس میں گندم کی قیمت میں5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ خوردنی تیل کے بیجوں اور چینی کی قیمت میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا جو کہ مستقبل میں
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
پنجاب ،سندھ میں روئی کی قیمت میں فی من کمی
Thursday, 02 September 2010 02:07
کراچی روئی کی قیمت پنجاب میں دو سو روپے اور سندھ میں ایک سو روپے فی من کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق نے بتایا کہ نیویارک ، چائینا اور بھارت میں روئی کی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں سیلاب کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اتار چڑھاو دیکھا جا رہا ہے۔ رحیم یار خان میں فی من روئی کی قیمت دو سو روپے کمی سے چھ ہزار پانچ سو روپے پر آگئی جبکہ سندھ میں روئی کی قیمت ایک سو روپے کمی سے چھ ہزار پانچ سو روپے فی من کی سطح پر آگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ بعد سندھ اور پنجاب میں روئی کی قیمت یکساں سطح پر آئی ہے۔ اس سے قبل سندھ اور پنجاب
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
مزید خبریں...
«StartPrev12345678910NextEnd»

Page 2 of 616