|
Tuesday, 31 August 2010 05:32 |
لندن عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ بدترین سیلاب کے باوجود پاکستان کے لئے کریڈٹ رسکس کم ہیں۔ موڈیز کے سینئر تجزیہ کار آنندہ مترا کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے اشیا ء اور مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور زراعت، انفرااسٹرکچر کے شعبے کو بھاری نقصانات اٹھانا پرے ہیں۔ اس صورتحال میں مستقبل قریب میں پاکستانی معیشت کے لئے مستحکم اور متوازن نمو کا حصول مشکل ہوگا۔ آئی ایم ایف اور بیرونی امداد ملنے کی وجہ سے معیشت کو کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے۔
|
|
Tuesday, 31 August 2010 00:39 |
|
کراچی یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے دو روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔ جس کے لئے وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کو پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے اور ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ اکتیس اگست کو کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق کل رات بارہ بجے سے ہوگا۔
|
|
Sunday, 29 August 2010 07:56 |
کراچی قیامت خیز سیلاب نے لاکھوں ایکڑ پر زیر کاشت فصلیں تباہ کر دیں، ٹیکسٹائل، رائس اور شوگر انڈسٹریز کے لئے خام مال بھی پانی کی نذر ہوگیا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت پر سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات تین مراحل
|
|
تفصیل...
|
|