|
Thursday, 19 November 2009 12:49 |
کراچی:عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کی کمی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔ کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو کراچی ،حیدرآباد ، ملتان،فیصل آباد،روالپنڈی ، اسلام آباد اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت میں129روپے جبکہ فی تولہ قیمت میں150روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث مذکورہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت31714روپے سے گھٹ کر31585روپے جبکہ فی تولہ قیمت37000روپے گھٹ کر36850روپے ہوگئی ۔دریں اثناءعالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1148ڈالر سے گھٹ کر1138ڈالر ہو گئی ۔
|