|
Thursday, 19 November 2009 06:17 |
اسلام آباد : پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر مالیت یارن برآمد کرنے کے نئے آرڈر مل گئے۔ ٹیکسٹائل ذرائع نے بتایا کہ کپڑے کی تیاری میں استعمال ہونے والے دھاگے یارن کی برآمد سے متعلق آرڈر میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ عالمی سطح پر اس کی طلب بڑھ گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 30 کروڑ مالیت یارن ایکسپورٹ کرنے کے آرڈر مل گئے ہیں۔ یارن کی برآمد میں اضافہ کے باعث گذشتہ ایک سال سے یارن کی قیمت 35 فیصد اضافہ سے فی گانٹھ 840 روپے مہنگی ہو گئی ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے فعال ہونے سے یارن کی برآمد پر پابندی بھی نہیں عائد کی جا سکتی جس سے اندرون ملک ٹیکسٹائل مصنوعات مہنگی ہونے کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
|