|
Wednesday, 18 November 2009 17:21 |
سنگاپور : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 79.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں اور گذشتہ روز تیل کی قیمت میں 50 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ لندن میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 79.70 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ہیں۔ تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں اس وقت مسلسل بڑھ رہی ہیں بالخصوص پچھلے چند ماہ کے دوران مارکیٹ کی صورتحال میں تیزی سے اتار چڑھا دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے اوپیک ممالک کو بنیادی کردار ادا کرنا ہوگا۔
|