|
Wednesday, 18 November 2009 00:39 |
|
کراچی : سٹیٹ بینک آف پاکستان نئی زری پالیسی کا اعلان چوبیس نومبر کو کرے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں کمی کرے گا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق نومبر دسمبر کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آئندہ منگل کو کیا جائے گا، جس میں شرح سود میں اضافے یا کمی کا اعلان ہوگا۔ ادھر اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح میں کمی اور سست معاشی ترقی کے پیش نظر مرکزی بینک نئی زری پالیسی میں شرح سود ایک فیصد تک کم کرے گا۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے ستمبر میں شرح سود تیرہ فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو ہدف کے مطابق تین اعشاریہ تین فیصد رہے گی۔ تاہم افراط زر کی شرح نو فیصد ہدف کے مقابلے میں دس سے بارہ فیصد رہنے کا خدشہ ہے۔
|