|
ٹٹ بیٹس
|
|
Wednesday, 18 November 2009 17:46 |
پیرس : فرانس میں شادی کی تقریب سے دو دن قبل دولہا کی ہلاکت کے باوجود شادی کی تقریب منعقد ہوئی اور قانون کے مطابق دولہن کی شادی آنجہانی دولہا سے کردی گئی۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق میگالی جیسکیوکز اور جونا تھن جارج نے نومبر 2008ءمیں شادی کا فیصلہ کیا مگر بدقسمتی سے دولہا شادی سے دو دن قبل موٹر سائیکل حادثہ میں ہلاک ہوگیا تاھم قانون کے مطابق شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں30 خاندانوں کے افراد نے شرکت کی اور جسیکی وکز کی شادی آنجہانی دولہا جوناتھن جارج سے کردی گئی۔ واضح رہے کہ فرانسیسی قانون کے مطابق اگر شادی کی تیاریاں مکمل ہوں اور تاریخ مقرر کردی گئی ہو اور اس دوران اگر دولہا یا دولہن میں سے کوئی ایک حادثاتی طور پر فوت ہوجائے تب بھی شادی کی تقریب منعقد کی جاتی ہے ۔ فرانس میں سالانہ تقریباً10 شادیاں اسی قانون کے تحت ہوتی ہیں
|