|
ٹٹ بیٹس
|
|
Monday, 16 November 2009 12:39 |
ٹوکیو:جاپان میں پانی کے اندر چھوٹی چھوٹی مچھلیوں سے انوکھا کرسمس ٹری تیار کیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے یوکوہاماہکی جیماس پیرا ڈائر سنٹر میں ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی چھوٹی مچلھیوں سے کرسمس ٹری تیار کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔اکوا میوزیم میں پانی کے اندر ڈالفن مچھلیوں کو خوراک کھلاتا اور اس کے کرتب کرتا بھی دکھایا گیا اس دوران پس منظر میں کرسمس کی موسیقی بجائی گئی جس سے مناظر اور بھی دلکش نظر آنے لگے۔ان مناظر کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع تھے۔
|