|
ٹٹ بیٹس
|
|
Sunday, 15 November 2009 02:10 |
|
ایمرسٹرڈیم : نیدرلینڈز میں ٹریفک جام،حادثات سے بچنے ،ماحولیاتی آلودگی اور گاڑیوں کی قیمت میں کمی کیلیے ڈرائیونگ دورانیئے پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہالینڈ کی کابینہ کے منظور کردہ بل کے مطابق اس ٹیکس کا اطلاق سن دوہزاربارہ سے ہو گا جس کے تحت ذاتی گاڑیاں استعمال کرنے والوں پر اتنا ہی ٹیکس عائد کیا جائے گا جتنی دیر تک وہ سڑکوں پر ڈرائیو کرتے رہیں گے۔ فی کلومیٹر صفر اعشاریہ صفر تین یورو چارج کیے جائیں گے۔ گاڑی کے متعلق تمام متعلقہ معلومات جی پی ایس کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت حاصل کرکے بل بنائے جائیں گے۔
|