|
ٹٹ بیٹس
|
|
Saturday, 14 November 2009 16:00 |
سٹاک ہوم : سویڈن میں دو سو سے زائد نایاب نسل کے برفانی ہرن دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔ سویڈن کے علاقے ناربائن میں قدرتی وسائل کے انچارج ایرک گستاوسن نے ہفتہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین سو برفانی ہرنوں پرمشتمل ایک ریوڑ دریا پر جمی برف پر چل کر دریا عبورکررہا تھا کہ اچانک برف ٹوٹنے سے تقریبا دوسوسے زائد ہرن دریا میں گرگئے ۔ تاہم پانی زیادہ سرد ہونے اور نکلنے کیلئے مناسب راستہ نہ ملنے کے باعث تمام ہرن ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ایرک گستاوسن نے اس واقعے کو ایک المناک حادثہ قراردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ برفانی ہرن اکثر ریوڑ کی صورت میں دریا عبور کرتے ہیں تاہم جس جگہ سے یہ ریوڑ گزررہا تھا وہاں برف کی تہہ کی موٹائی انتہائی کم تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔
|