تصاویر

Login

Online Users




رنگ پیرہن کے PDF Print E-mail
کٹ پیس
Tuesday, 10 November 2009 14:15
ساڑھی برصغیر پاک و ہند ہی نہیں جنوب ایشیائی ممالک کی خواتین کا قدیم پہناوا ہے ۔ کسی دور میں ساڑھی کو مشرقی لباس کا درجہ حاصل تھا ۔ بھارت بنگلہ دیش ،سری لنکا میں ساڑھی خاص و عام خواتین کا لباس ہے ۔ بعض علاقوں میں چولی گھاگھرا بھی مقبول عام لباس ہے۔ تاہم ساڑھی کو جو مقامصدیوں سے حاصل ہے ۔ وہ آج بھی اپنی جگہ قائم ہے ۔ اگرچہ بھارت کا مختلف ریاستوں میں ساڑھی کے ڈیزائن میں خاصا فرق پایا جاتا ہے ۔ تاہم ہے یہ ساڑھی ہی۔ پاکستان، مالدیپ ،بھوٹان ، نیپال میں ساڑھی بڑے شوق سے پہنی جاتی ہے۔ تاہم ان ممالک میں یہ امراء اور خواص کا پہناوا ہے۔ آج اگرچہ ساڑھی کی شکل بہت حد تک بگڑ چکی ہے۔ اور یہ لباس جسم چھپانے کی بجائے دکھانے کا سبب بن رہا ہے ۔ ایک عرصہ سے ساڑھی کے ڈیزائن پر طبع آزمائی ہو رہی ہے ۔ لیکن اس کا اصل تشخص اب بھی برقرار ہے ۔ جب سے ساڑھی فلمی اداکارائون میں مقبول ہوئی ہے۔ اس کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ لباس ہر فیشن شو کا لازمی حصہ ہے۔ اور دنیا خصوصاً ایشیاء کے تمام بڑے ڈریس ڈیزائنر ساڑھیوں میں نت نئے ڈیزائن تیار کر رہے ہیں ۔ بعض نے تو ساڑھی ہی کو اپنی خصوصیت بنا رکھا ہے۔ ساڑھی کی ایک بڑی خوبی یہ ہے۔ کہ اس سے سر سے پائوں تک پورے بدن کو بڑے وقار سے ڈھانپا جا سکتا ہے ۔ دوسری جانب اگر جلوے دکھانا مقصود ہوں تو بھی یہ لباس بہت معاون ہوتا ہے ۔ ویسے تو ساڑھی ایک جیسا لباس ہے۔ لیکن معمولی سی تبدیلی سے اسے جدت دی جا سکتی ہے ۔ صرف رنگ بدلنے سے ہی ساڑھی کا تاثر تبدیل ہو جاتا ہے۔ کپڑا بدلنے ، سادہ اور کام والی ساڑھیوں کی الگ الگ حیثیت ہوتی ہے۔ ساڑھی پہننے والی خاتون کا رنگ ، قد ، جسامت ، خدوخال سب ساڑھی کی اثر پذیری کو تبدیل کر دیتے ہیں ۔ ساڑھی بغیر کسی وجہ کہ شاعرانہ سا لباس لگتی ہے۔ کبھی آگے ، کبھی پیچھے ڈھلکتا پلو، چلتے ہوئے گھیرے میں پڑنے والے بل ، عورت کے حسن کو مزید نکھار دیتے ہیں ۔ کھلے بالوں ، کھلی رنگت کے ساتھ تیز ہوائیں پہننے والی کسی محبوبہ نازنیں کا سراپا معلوم ہوتی ہے۔ لچکتی کمر کسی کے دل میں بھی رومانوی احساس جگا سکتی ہے۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.